میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی کمپنی کی ایل این جی فراہمی سے معذرت، گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کاخدشہ

عالمی کمپنی کی ایل این جی فراہمی سے معذرت، گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کاخدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی کمپنی گنور (Guvnor) نے ایک بار پھر پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔کمپنی نے چار ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ گنور کمپنی اس سے قبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے،دوسری جانب ماہرین کے مطابق اگرعالمی کمپنی گنورنے گیس فراہم نہ کی توپاکستان بھرماہ رمضان المبارک اوراس بعد عیدین کے ایام میں گیس کی شدید قلت ہوگی جس کی وجہ سے گیس فراہم کرنے والی کمپنیزکوایک بارپھرلوڈشیڈنگ کرناپڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں