میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تشدد کے فوری خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کا حامی ہے، تنازعات کے ترقی پزیر ملکوں پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے عوام کی امداد کیلئے 2 سی 130 جہاز بھجوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور رکن ملکوں نے مذاکراتی عمل میں معاونت کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں