پاکستان کاجہازکسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈکرسکتاہے، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز کہتے ہیں کہ ان کے پاس پتے ہیں، سرپرائز دیں گے، میں کہتی ہوں کہ ان کے سارے پتے بکھر چکے، اب ان کے صرف ایک ہی پتا ہے وہ ہے ٹرمپ کارڈ، ان کا ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ وہ سیاست سے دست بردار ہوجائیں اور گھر جائیں۔پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنیوالا ہے، کل تحریک کا آغاز ہوگا، جو 2017 میں نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس سے نکالے جانے پر شروع کی تھی،لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تاخیری حربوں سے جو وقت حاصل کر رہے ہیں وہ عوام کو آواز نہیں دے رہے، عمران خان کسی اور کو آوازیں دے رہے ہیں، وہ ایڑیاں رگڑ رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ آ اور مجھے بچاو۔انہوں نے کہا اگر وزیراعظم عمران خان میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو اب تک استعفی دے چکے ہوتے، اب ان کو چاہیے کہ استعفی دیں اور گھر جائیں، اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، عمران خان کہتے ہیں کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں گے، ہاں عوام باہر نکلیں گے لیکن تمہیں اقتدار سے باہر نکالنے کے لیے پاکستان کے عوام گھروں سے نکلیں گے۔ مریم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کامیابی کا سہرا مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جاتا ہے، انہوں نے کہا دوسری جانب عمران خان نیازی ہیں جو ابھی اقتدار میں موجود ہیں لیکن انکی پوری پارٹی ان کا ساتھ چھوڑ چکی، ایک ایک کر کے کئی بندے ان کا ساتھ چھوڑ چکے، ان کی پارٹی کے 2 درجن سے زائد رہنما تو ٹی وی پر آکر کہہ چکے کہ عمران خان کے ساتھ نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب تو صورتحال یہ ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان لوگوں کو پارٹی سے نکالیں گے یا پارٹی کے لوگ عمران خان کو پارٹی سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا عمران خان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیری حربے استعمال کرکے ایک ایک سے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں، اگر ان میں ذرا بھی عزت ہوتی تو کیا وہ اس طرح سے اقتدار سے چمٹے رہتے، اگر کوئی خوددار، عزت شخص وزیراعظم ہوتا تو استعفی دے کر عزت سے گھر چلا جاتا۔مسلم لیگ ن نائب صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تاخیری حربوں سے جو وقت حاصل کر رہے ہیں وہ عوام کو آواز نہیں دے رہے، عمران خان کسی اور کو آوازیں دے رہے ہیں، وہ ایڑیاں رگڑ رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ آ اور مجھے بچاو۔