میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس تحریک عدم پیش کیے بغیرملتوی

قومی اسمبلی اجلاس تحریک عدم پیش کیے بغیرملتوی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد ہونے والا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس معمول کی کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے تھے۔اجلاس کے آغاز میں وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان، سابق صدر رفیق تارڑ، مرحوم سینیٹر رحمن ملک، پشاور مسجد دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔بعدازاں اسپیکر نے معمول کی کارروائی کا آغاز کیے بغیر اجلاس پیر 28 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا جس کے باعث جمعہ کو تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکی،ادھراپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی نہ ہونے پر اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو بنیاد بناکر حکومت کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کا پلان کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہونے کے باوجود بھی اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی کی وجہ سامنے ا?گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے گزشتہ رات ہی حکمت عملی طے کرلی تھی، اس حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی رسمی مشاورت ہوئی، جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران احتجاج یا دھرنا نہیں دیا جائے گا، کیوں کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو بنیاد بناکر اجلاس ملتوی کرنے کا پلان کیا گیا تھا۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج ہوتا تو ایوان میں موجود حکومتی ارکان کے ساتھ کشیدگی بڑھ جاتی، اس لئے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک پارلیمانی قواعد کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی بینچز کی طرف سے آنے والی آوازوں پر بھی دھیان نہیں دیں گے۔ذرائع اپوزیشن نے کہا کہ ریکوزیشن اور ووٹنگ کے موقع پر نمبرز اپوزیشن کو پورے کرنے ہیں، نمبرز پورے رکھنے اور تعداد کو بڑھانے کے لئے حاضری کے ساتھ تحمل مزاجی ضروری ہے، بغیر کسی اشتعال کے ووٹنگ کا عمل مکمل کرکے حکومت کو جواب دیا جائے گا، اسی وجہ سے آج کے اجلاس میں اپوزیشن نے بڑی تعداد ہونے کے باوجود کوئی احتجاج نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں