غیر تصدیق شدہ انٹرنیٹ کنکشن، ملکی سلامتی کے لیے خطرہ
شیئر کریں
(رپورٹ : شعیب مختار ) پی ٹی سی ایل کے غیر تصدیق شدہ انٹرنیٹ کنکشن ملک کی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بن گئے محکمے کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق کسی قسم کا کوئی اقدام تاحال نہ اٹھایا جا سکا، سینکڑوں کنکشن انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے براڈ بینڈ اور کارپوریٹ انٹرنیٹ کنکشن حالیہ دنوں خطرے کا باعث بن چکے ہیں، غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن کی روک تھام سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق کسی قسم کی کوئی حکمت عملی گزشتہ کئی سالوں میں مرتب نہیں کی جا سکی ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل کی سروس حاصل نہ کرنے والے متعدد شہریوں کے نام پر موجود غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن مکمل طور پر بند نہیں ہو سکے ہیں۔بائیو میٹرک سے غیر تصدیق شدہ انٹرنیٹ کنکشن ماضی میں انسانی اسمگلنگ کے رابطوں میں استعمال کیے جانے کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ آج بھی ملک دشمن عناصر کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہو رہے ہیں جس پر محکمہ پی ٹی سی ایل نے چپ سادھ رکھی ہے۔