تحریک عدم اعتماد ،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک
شیئر کریں
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان چند معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سندھ کے بلدیاتی قانون کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی قانون میں تبدیلی پر ابھی تک رضامند نہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بغیر معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں بلدیات سمیت 3 اہم وزارتیں مانگ رہی ہے، اس کے علاوہ وہ کراچی میں من پسند ڈپٹی کمشنرز اور اضلاع بلدیاتی افسران بھی چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کے دینے پر بھی راضی نہیں۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے گزشتہ روز ایم کیو ایم قیادت کو ملاقات کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔