فوج، حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،وفاقی وزرائ
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور فوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ان کے ساتھ نہیں ہے کیونکہ سپاہی چور کے پیچھے کھڑا نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب سپریم کورٹ آنے کا موقع ملا ہے، اس وقت بھی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جدوجہد کی جارہی تھی، اب بھی یہی جدوجہد کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 163 اے پاکستان کے آئین کا ایک اہم حصہ ہے، ہم نے اس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس طرح لوگوں نے اپنے ضمیر فروش کیے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہم سپریم کورٹ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں ضمیر فروشی اور لوٹا کریسی کی اجازت ہے یا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عمران خان اور ان کی حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ ہماری حکومت کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور عمران خان نے ہمیشہ بڑے چیلنجز لیے ہیں اور ان کو بھی انجام تک پہنچائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی سازشیں اس اپوزیشن نے او آئی کے اجلاس کے خلاف کی ہے اتنی تو اسرائیل اور بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسلام کے نام پر ووٹ تو لیا لیکن اسلام کے کبھی کچھ نہیں کیا عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف آواز بلند کی اور وہ پاکستان میں ایک اسلامی فلاحی مملکت کیلیے آگے بڑھ رہا ہے، ان مولویوں اور ہمارے خلاف کھڑے ہونے والوں نے دین فروشی کیسوا کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نومولود سیاست دان نے او آئی سی کانفرنس کو تہہ و تیغ کرنے کی بات کی ہے، اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی تاریخی ایک سال پہلے طے ہوئیں، اور اس کی حتمی تاریخ بھی 8 ماہ قبل مقرر کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو 7 روز کا نوٹس دیا ہے کہ وہ واپس آجائیں اگر واپس نہیں آتے انہیں تاحیات نا اہل کردیا جائے گا، ان کے گھر والے ان کی حرکات پر شرمندہ ہیں، جب تک اسپیکر ان کی بات مان رہے تھے تو ٹھیک تھے، اب ان پر زبانی حملے کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کا پورا میڈیا سیل ملوث ہے، یہ ان کی سوچ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت اورفوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرسکیں گے، پاکستان کی فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ آئینی تقاضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور ہیں اور چور کے پیچھے سپاہی نہیں کھڑے ہوا کرتے، انہوں ڈاکووں اور چوری کی ایک سلطنت کھڑی کردی ہے اور پھر توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کے اس لڑائی میں فتح حق اور سچ کی ہوگی۔جہانگیر ترین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے مخالف پارٹی کے ایک بھی ایم این اے کو نہیں توڑا آئین کے مطابق جب الیکشن ہوتے ہیں تو آزاد امید واروں فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کونسی پارٹی میں شرکت اختیار کرے گا، ہم نے کوئی فوروڈ بلاک نہیں بنایا۔