میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مہنگائی کانیاطوفان، رمضان کی آمد سے قبل بیسن اور چاول کی قیمت میں اضافہ

ملک میں مہنگائی کانیاطوفان، رمضان کی آمد سے قبل بیسن اور چاول کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک طرف رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دوسری طرف مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے، اب رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ماہ مبارک میں زیادہ استعمال ہونے والا بیسن اور چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور بیسن کی قیمت 160 روپے سے بڑھا کر 190 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جب کہ چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ادھر ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی واقع ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی15.12 فیصد ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حساس اشاریہ کے حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے29 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 سستی ہوئیں جبکہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا کہ 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.37 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد، چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصد کی کمی جبکہ سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمت میں 9.81 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 12.04 فیصد، چکن 8.39 فیصد، لہسن 2.04 فیصد، چینی 0.49 فیصد، آلو0.41 فیصد، دال چنا0.31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں