ایک ہی دن میں 766جانورو ں میں لمپی اسکن کی تصدیق
شیئر کریں
سیکرٹری لائیو اسٹاک سندھ تمیز الدین کھیرو نے کہاہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک روز کے دوران مزید 766 جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔متاثرہ جانورں کی کل تعداد 24 ہزار 948 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 8 ہزار 491 جانور صحت یاب اور 16 ہزار 295 زیر علاج جبکہ 162 جانوروں کی اموات ہوچکی ہیں،جبکہگائے میں لمپی اسکن کی بیماری نے کراچی میں خوف کا پہرا لگادیا، جس کے بعد شہری بیف بیچنے والوں کی دکانوں پر آنے اور گوشت خریدنے سے کترا رہے ہیں۔شہر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان ہوگئیں اور دکان داروں کو روزگار کے لالے پڑگئے جبکہ گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے کراچی میں مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ادھرسیکرٹری لائیو اسٹاک سندھ تمیز الدین کھیرو نے کہاہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک روز کے دوران مزید 766 جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔متاثرہ جانورں کی کل تعداد 24 ہزار 948 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 8 ہزار 491 جانور صحت یاب اور 16 ہزار 295 زیر علاج جبکہ 162 جانوروں کی اموات ہوچکی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صوبے میں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے کیس کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، شہید بینظیرآباد، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیرپور، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، تھانہ بھولا خان، کچو اور جوہی میں سامنے آئے ہیں۔یہ بیماری صرف گائیوں میں سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ اور گوشت انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے اس وجہ سے انسانوں کو اس بیماری سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گائیوں کے وزن اور دودھ میں کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔