میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100ڈالرفی بیرل ہو گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100ڈالرفی بیرل ہو گئی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔۔ اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔ دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا گزشتہ دنوں میں پاکستان میں اثر دیکھا گیا۔ یکم تا 14 مارچ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 23 روپے بڑھی۔ اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 34 روپے بڑھی۔ کافی عرصے سے ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سامنے آ رہا تھا، تاہم سیاسی صورتِ حال کے سبب 16 مارچ سے قیمتوں میں رد و بدل نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں