میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے

حکومت کی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی، ووٹنگ والے دن حکومتی اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپنی حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کیلئے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن ایوان میں حکومت اراکین قومی اسمبلی غیر حاضر رہیں گے۔ اجلاس میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہو گا۔اس دوران اگر کسی حکومتی رکن نے اپوزیشن کو ووٹ دینے کی کوشش کی تو اسپیکر قومی اسمبلی اس کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں گے۔آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومتی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف جا کر اپوزیشن کو ووٹ دینے کی کوشش کرے گا، وہ اپنی نشست سے بھی ہاتھ دھو سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کے این ایف سی کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، اتحادی مضبوط حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، انہوں نے دکانیں لگانے کی کوشش کی، 3 ارکان نے وزیراعظم کو بتا دیا، بیوپاری جو سیاست کررہے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں