میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوواک جوکووچ کی ٹینس کورٹ میں واپسی کے امکانات روشن

نوواک جوکووچ کی ٹینس کورٹ میں واپسی کے امکانات روشن

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی کورٹ میں واپسی کے امکات روشن ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ویکسین پاسز کی لازمی شرط کو ختم کر دے گا، اگر یہ شرط ختم ہوئی تو اس کا زیادہ فائدہ سربین ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ہو گا۔نوواک جوکووچ اس شرط کے خاتمے کے بعد فرانس میں داخل ہو سکتے ہیں اور وہ رولینڈ گیروس ٹینس ٹائٹل کو دفاع بھی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی ویکسی نیشن کی شرط عائد تھی جس کی وجہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کی طرح فرنچ اوپن بھی نہیں کھیل پائیں گے۔رواں ہفتے ہی فرانس کی حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ویکسینیشن کی لازمی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں