گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت یقینی بنائی جائے ،وزیراعظم
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے، گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ جمعہ کور وزیر اعظم عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں فراش ٹاؤن اسلام آباد کے کم لاگت اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فراش ٹاؤن منصوبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلیپمٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کے 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی۔انہوںنے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپارٹمنٹس کی خرید کے لیے پرایوئٹ بنک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13?000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38?000 روپے بنتی ہے۔