میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایک اور ایمنسٹی اسکیم متعارف کروا دی

حکومت نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایک اور ایمنسٹی اسکیم متعارف کروا دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک اور ایمنسٹی اسکیم دے دی۔رپورٹ کے مطابق اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کے قیام پر 5 فیصد ٹیکس دینے پر کچھ نہیں پوچھا جائے گا۔سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی کمپنی بنانے کا پابند ہو گا۔نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشل پیدوار شروع کرنا لازمی ہو گا۔حکومت نے تیسرا ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس جاری کر دیا۔نئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ دسمبر 2022 ہے۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کو خرید کر منافع بخش بنانے والوں کے لیے سرمایہ کاری میں 3 سال تک ٹیکس استشنی ہو گا۔آرڈیننس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اگلے 5 سال ٹیکس چھوٹ ملے گی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ حکومت کی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔وزارت خزانہ نے کابینہ سے منظوری کیلیے سمری جاری کی تھی ۔ سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکتا ہے۔کالا دھن سفید کرنے والے سے اس کے ذرائع آ مدن نہیںپوچھے جائینگے۔ سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلیے نئی کمپنی بنائے گا۔ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی کٹ آف ڈیٹ دسمبر2022 ہوگی۔نئے یونٹ کے ذریعے جون2024 تک کمرشل پیداوارشروع کردی جائے۔ایمنسٹی اسکیم میں بیمارصنعتی یونٹس کیلیے تین سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ،سمری میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کیلیے بھیجتے ہیں تواگلی5سالوں کیلیے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔گزشتہ تین سال سے نقصان والی کمپنیوں کو صحت مند صنعتی یونٹ خرید سکتا ہے۔قصان والی کمپنی کو منافع بخش بنانے والی کمپنی کو تین سال کی ٹیکس چھوٹ ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں