میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کاناراض رہنماجہانگیرترین سے رابطہ پی ٹی آئی رہنمالندن روانہ

وزیراعظم کاناراض رہنماجہانگیرترین سے رابطہ پی ٹی آئی رہنمالندن روانہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو اہے ، وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے ان کی صحت بارے دریافت کیا ، جہانگیر خان ترین علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا او ران کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دو سال کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار جہانگیر خان ترین طبیعت ناساز ہونے پر میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔ جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو پیغام دیا ہے کہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں اور متحد رہیں اور جو بھی اپنی حکومت عملی ہے وہ بنائیں۔ جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو ئے تھے اور دوروز گھر پر قیام کے بعد لند ن روانہ ہو ئے ہیں۔ عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔عون چوہدری کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدجہانگیرترین دوروز گھر پر رہے اور طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز کی ہدایت پر چیک اپ کے لئے لندن گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں