روسی افواج نے کیف کو چاراطراف سے گھیرلیا یوکرین کے دارالحکومت میں سڑکوں پرلڑائی جاری
شیئر کریں
روس فوجی نے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر چاروں طرف سے حملہ کردیا۔ شہرکے مختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں، کیف کے مرکز سے کچھ دور سے توپوں کے گرجنے کی آوازیں سنائی دیں۔ کیف کے چڑیا گھر اور شلیا ئوکا کے علاقے میں 50سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ملیں، کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ، یوکرین کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔دوسری جانب یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک اور 200گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200کوگرفتارکرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14طیارے،8ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا۔