وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے جمعرات کو ون آن ون ملاقات کی جس میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، دوطرفہ تجارت، معیشت اور توانائی بالخصوص پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ یاد رہے کہ23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے ۔