میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ ریورا بنگلوز کی بکنگ،غیرقانونی خرید و فروخت کا انکشاف

صائمہ ریورا بنگلوز کی بکنگ،غیرقانونی خرید و فروخت کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا پروجیکٹ صائمہ ریورا بنگلوز کی بکنگ، خرید و فروخت غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ذیشان ذکی اور سہیل احمد کو شوکاز جاری کردیا ، اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صائمہ ریورا بنگلوز کے لیے تاحال خرید و فروخت اوراشتہار ات کی اجازت نہیں لی گئی،چنانچہ اس حوالے سے موجود بکنگ آفس بھی غیرقانونی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پروجیکٹ صائمہ ریورا بنگلوز کی بکنگ ،خرید و فروخت کے غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صائمہ اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ذیشان ذکی اور سہیل احمد کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صائمہ ریورا بنگلوز کاغیرقانونی بکنگ آفس کھولا گیا ہے اور غیرقانونی سیل اور تشہیر کی جا رہی ہے ، دیہہ سری کے سروے نمبروں 166،167،168،170 اور ملحقہ سروے نمبروں 169 اور 171 تعلقہ قاسم آباد پر مشتمل صائمہ ریورا بنگلوز پبلک سیل پروجیکٹ کے اشتہارات اور فروخت کی این او سی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے نہیں لی گئی جو کہ لازمی ہے ، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر وضاحت کریں ورنہ سائٹ آفس کو سیل کرنے سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آرڈیننس 1979/82 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک اور مختلف فیملی ارکان کی جانب سے وراثتی دعووں کے مقدمات میں گھرے ذیشان ذکی سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ صائمہ ریورا بنگلوز کی این او سی کے بارے میں روزنامہ جرأت کی طرف سے رابطہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے کہا کہ وہ سکھر میں ہیں، دو دن کے بعد آفس آئیں گے پھر بتائیں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے بات سن کر کوئی جواب دیے بغیر ہی فون کاٹ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں