میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی نظام انصاف ہندوانتہا پسندوں کے نرغے میں

بھارتی نظام انصاف ہندوانتہا پسندوں کے نرغے میں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

گجرات بم دھماکوں میں 38مسلمانوں کوسزائے موت
سمجھوتہ ایکسپریس کے مسلمان
متاثرین انصاف سے محروم
بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی خصوصی عدالت نے2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 مسلمانوں کوسزائے موت اور11 کوعمر قید کی سزا سنادی۔گجرات ہائیکورٹ نے عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ مقدمے کی سماعت میں تمام افراد کوورچوئلی پیش کیا گیا۔گجرات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77 افراد کیخلاف ٹرائل مکمل کیا تھا۔ ان میں سے49 کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ 28 کوبری کردیا گیا تھا۔احمد آباد میں 2008 میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس نے دھماکوں میں ایک مسلمان تنظیم کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں