میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف سندھ میں پھوٹ پڑگئی

تحریک انصاف سندھ میں پھوٹ پڑگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اہم رہنماعلی زیدی کے خلاف صف آرا
حلیم عادل شیخ سمیت متعددعہدیدارمستعفی

پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کابینہ کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی استعفوں کی لائن بھی لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفیکیشن جاری ہوا تھا، اس کے بعد متعدد پی ٹی آئی عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے، علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اکبر علی پلی نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اکبر علی پلی کو گزشتہ روز عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔استعفوں کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، تاہم ایک کارکن کے طور پر خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کی پالیسی سے اختلاف ہے، واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی عہدیداروں کی تعداد 5 ہوگئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جنرل سیکریڑی پی ٹی آئی میرپورخاص اکبر پلی بھی مستعفی ہوگئے۔ریجنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سید ذوالفقار شاہ نے بھی استعفی دے دیا، تینوں عہدیداروں نیاستعفے علی زیدی کو ارسال کردیے،باخبرذرائع کے مطابق سندھ کی سطح پرتحریک انصاف کے مزیدعہدیداروں کے استعفے بھی سامنے آسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں