انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،عمران خان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں۔2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔انہوںنے کہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کرکے انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے، یہی وہ وجوہات ہیں کہ اسٹیٹس کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم)کی مخالفت کرتا ہے۔