حکمران عوام کے زخموںپر نمک چھڑک رہے ہیں آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگا ہ پر لیاقت آباد سے آئے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 3روپے اضافے کا حکومتی فیصلہ عوام دشمن اقدام ہے جو آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والا ہو شربا اضافہ مہنگائی سے پسی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جسے مہاجر قومی موومنٹ نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام بجلی کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین پر مزید 30ارب کا اضافی بوجھ آئیگا جوتما م شعبہ ہات زندگی پر اثر انداز ہوگا اور جسکے نتیجے میں مہنگائی کا جونیا طوفان آئیگا وہ سب بہا لے جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گھریلو ں صارفین سمیت کاروباری طبقے تک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباری حضرات کو ٹیکس نیٹ میںلینے کیلئے جو زبان استعمال کررہی ہے وہ مناسب نہیں جو لوگ اس ملک کو چلانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انکو دھمکانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سندھ باالخصوص کراچی کے تاجر کم و پیش 70سالوںسے نہ صرف باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کررہے ہیں بلکہ وفاق کو68فیصد ٹیکس کی مد میں ریونیو اکٹھا کرکے دیتے ہیںانہیں مزید سے مزید دبایا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں اور شہروں کے جوتاجر سرے سے کوئی ٹیکس دیتے ہی نہیں انہیں تمام سہولیات دی جارہی ہیں جو دوریوں کو پروان چڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔