حکومت سندھ کے خلاف سازشیں بند کرے، اسماعیل راہو
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے وفاق پر الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نسبت ترقیاتی اسکیمیں کم دیں ہیں۔سندھ کے وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے حوالے سے کہا کہ مرانی دور میں سندھ سے نا انصافیوں کی نئی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سب سے زیادہ آمدن دینے والے صوبے کو محروم رکھا گیا ہے، وفاقی حکومت سندھ کے خلاف سازشیں بند کرے۔صوبائی وزیر نے دعوی کیا کہ سندھ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نسبت ترقیاتی اسکیمیں کم کیوں دی گئیں؟ پنجاب کو 24 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ ترقیاتی اسکیموں کیلیے جاری کیے گئے۔خیبرپختونکوا کو 13 ارب 18 کروڑ ترقیاتی کاموں کی مد میں دیے گئے جب کہ سندھ کو سب سے کم رقم 5 ارب 70 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔