میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 15کی خاتون افسر کا ڈومیسائل جعلی ہونے کا انکشاف

گریڈ 15کی خاتون افسر کا ڈومیسائل جعلی ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ثقافت و سیاحت میں مشکوک بھرتیاں، ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ثقافت میں اینٹی کوئٹی اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کی گئی خاتون کا ڈومیسائل جعلی ہونے انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت ، اینٹی کوئٹیز اور آرکائیو میں زاہدہ قادری بنت مصطفی میاں قادری کو اینٹی کوئٹی اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا، وہ کراچی کے ضلع جنوبی ، 01کہکشاں ، شاہراہ عطار بلاک 04 کی رہائشی ہیں اور انہوں نے ضلع جنوبی کا ڈومیسائل بھی حاصل کرلیا ہے، محکمہ ثقافت کے لیٹر کے بعد ڈپٹی کمشنر (جنوبی) نے تصدیق کی کہ زاہد ہ قادری بنت مصطفی میاں قادری کو 9 جون 2020 کوجاری کیا گیا ڈومیسائل نمبر 938/2012 جعلی یا بوگس ہے ۔ محکمہ ثقافت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زاہدہ قادری محکمے میں اینٹی کوئٹی اسسٹنٹ کے طورسال 2009 میں
بھرتی کیا گیا، وہ گریڈ 15کی ملازم ہیں اور اینٹی کوئٹی اسسٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ان کو حال ہی میں ترقی بھی دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں