میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایاجائے گا

یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایاجائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیریںبنائی جائیں گی ،سیمیناراورتقاریب کاانعقادہوگا
معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری آج ہفتہ کوملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایاجائے گا،پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی منایا جائے گا۔5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کوسندھ سمیت ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی میں سیاسی ،مذہبی اور کشمیری جماعتوں،سماجی تنظیموں ، سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔اس حوالے سے کراچی پریس کلب کے باہر مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔کئی تعلیمی اور دیگراداروں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پر تقاریب منعقد ہوں گی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور دیگر کی جانب سے 5فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔کئی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ اس روزبھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا جائے گا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برداری بھارت کی جانب سے مقبوصہ کشمیر کی عوام پر جاری مظالم کانوٹس لے ۔ان کوفوری بند کرایا جائے ۔کشمیر کا مسِئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں