ایم کیوایم کایوم سوگ،حیدرآبادمیں کارکنوں کادھرنا
شیئر کریں
ایم کیو ایم کارکنان پر کراچی میں تشدد، ایم کیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا، زونل آفیسز اور شاہراہوں پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے، کوہ نور چوک پر ایم کیو ایم اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کا دھرنا، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کاروباری مراکز کھلے رہے، زندگی معمول کی طرح روان دوان رہی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم حیدرآباد کی جانب سے یوم سوگ منایا گیا، اس حوالے سے متحدہ کے کارکنوں نے کوہ نور چوک پر احتجاج کیا۔ ایم کیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم سوگ کے حوالے سے زونل آفس اور مین شاہراہوں پر سیاہ جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ کارکنوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گاڑی کھاتہ چوک پر صوبائی حکومت اور کراچی پولیس کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی کابینہ، کراچی انتظامیہ اورپولیس کیخلاف نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین سے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی، صلاح الدین، رابطہ کمیٹی کے رکن سہیل مشہدی، رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں پکا قلعہ آپریشن ہوا جس میں مہاجروں کا کھانا اور پانی بند کردیا گیا تھا۔ تمام مظالم کے باوجود ہم آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حیدرآباد میں دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔