بچوں سے زیادتی کے مجرم کی 14 سال قیدکی سزا برقرار، اپیل مسترد
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم شہزاد خالق کی 14 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے مجرم شہزاد خالق کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مجرم شہزاد خالق کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے پر 5 سال قید اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 2 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھی ،مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرنے کی وجوہات پر مشتمل 24 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو فالو کرنے کے لیے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دیں ۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹس یقینی بنائیں کہ چائلڈ پورنوگرافی کے کیسز کا ان کیمرا ٹرائل کیا جائے، چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی قوانین کے حوالہ جات بھی مجرم کی اپیل خارج کرنے کے تحریری فیصلے میں شامل ہے۔