میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان مسٹرکلین میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا،شوکت ترین

عمران خان مسٹرکلین میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا،شوکت ترین

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دیں گے ، ان کی آمدنی بتائیں گے ،22 کروڑ کی آبادی میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا،ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم ان کو ہراساں نہیں کریں گے، ان کے سامنے ڈیٹا رکھیں گے، ہم ان تک پہنچ چکے ہیں بس سوئچ آن کرنا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے پہلے کہنا چاہتا ہوں کہ غیر رجسٹرڈ افراد ٹیکس دینا شروع کردیں، اگر اس منصب پر رہا تو نہ صرف سب کو انکم ٹیکس بلکہ سیلز ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے، ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ لوگ ٹیکس ادا کریں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی زندگی کو آسان بنادیا ہے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے، ٹیکس کا نظام خود کار بنانے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کو سادہ کرنے سے زیادہ ٹیکس ملتا ہے، جب کوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو ترقی کیسے کریں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ بیرون ممالک میں اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں، پاکستان میں صرف دو ملین لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، اب یہ سسٹم تبدیل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں