میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان صادق ، امین نہیں رہے ،فی الفور استعفیٰ دیں‘ مسلم لیگ (ن)

عمران خان صادق ، امین نہیں رہے ،فی الفور استعفیٰ دیں‘ مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذاوہ فی الفور استعفیٰ دیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے استعفے کے لئے دیگر قومی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اورجمہور کے حق حکمرانی کے لئے عملی اقدامات کی راہ ہموار کی جائے،مسلم لیگ (ن) پارٹی قائد کو تمام فیصلوں کا اختیار سونپتے ہوئے درخواست کی کہ وہ وطن واپسی کا فیصلہ اپنی زندگی وصحت سے متعلق ڈاکٹرز کی آرا کی روشنی میں کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت صوبہ پنجاب چیپٹر کا اہم اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا?ن میں منعقد ہوگا جس میں متفقہ قراردادیں منظوری کی گئیں۔مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ خان،ملک ندیم کامران، حنیف عباسی،اویس لغاری سمیت پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس نے ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس کے شرکائ￿ نے ملک میں بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات کو پاکستان کی بقائ￿ اور قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی تاریخی بلند ترین سطح اور قیامت خیز مہنگائی عوام پر ظلم، زیادتی اور معاشی دہشت گردی ہے۔ مزدور، دیہاڑی دار، تنخواہ دار اور سفید پوش عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔ تین سال سے زائد عرصے کی موجودہ حکومت کی کارگزاری بھاری ٹیکسوں، بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 30 روپے تک پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا بتدریج نفاذ، پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 4 روپے سے زائد مزید اضافے سمیت متعدد ناموں سے اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھانے اور براہ راست وبالواسطہ ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے عوام کا مسلسل معاشی قتل ہے۔ اس پر مستزاد یہ ظلم ہے کہ پاکستانی عوام کی فی کس آمدن میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے یعنی عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے دوپاٹوں والی چکی میں پیسا جارہا ہے۔ عوام کی بس ہوچکی ہے لیکن عوام کا ظلم کسی حد میں رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں