میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب کوکسی بھی قائم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیاگیا

چیئرمین نیب کوکسی بھی قائم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو کسی بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا جبکہ پارلیمنٹ کی پبلک اکا?نٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط کے زریعہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو ہر صورت آنا چاہیئے تھا اس لئے اجلاس م?خرکیا۔جمعرات کو پبلک اکا?نٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے سی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال پیش نہ ہوئے، اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دینی تھی۔ تاہم چیئرمین نیب کی عدم شرکت کے بعد اجلاس م?خر کردیا گیا۔ جبکہ یہ اجلاس چیئرمین نیب کے کہنے پر ہی بلایا گیا تھا اور ان کیمرہ کیا تھا، اب اچانک نیب کی جانب سے لیٹر آیا ہے کہ پرنسپل اکاونٹنگ آفسر بدل گئے ہیں، جبکہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم و کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے۔نیب نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دے کر خط لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی جگہ ڈی جی نیب کو بریفنگ دینے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میںبطور پرنسپل اکا?نٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آئینی ادارے اورخود مختار اداروں کے سامنے بطور پرنسپل اکا?نٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے۔ چیئرمین نیب کی تمام کمیٹیوں میں نمائندگی ڈی جی نیب کیا کریں گے۔ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی قانونی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھ کر منظوری دی۔ جبکہ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نیب کے خط کی وضاحت کے لئے کابینہ ڈویڑن کو خط لکھیں گے اگر قوائد وزیر اعظم کو چیئرمین کی جگہ ڈی جی کو نمائندگی کا اختیاردینے کی اجازت دیتے ہیں تو تسلیم کرلیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو خط کے زریعہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب کو پی اے سی میں ہر صورت آنا چاہیئے تھا ، یہ اجلاس چیئرمین نیب کی درخواست پر ہی ان کیمرہ بلایا گیا تھا تاہم صبح پتا چلا کہ چیئرمین نیب اجلاس میں نہیں آرہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں