میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ ایٹمی طاقتوں کاایٹمی جنگ شروع نہ کرنے کااعلان

پانچ ایٹمی طاقتوں کاایٹمی جنگ شروع نہ کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، روس، چین، برطانیا اور فرانس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ نہیں جیتی جاسکتی اورنہ ہی لڑنی چاہیے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جاسکتی اور اسیکبھی نہیں لڑنا چاہیے۔ پانچوں ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے جارحانہ مقاصد کے استعمال کی مخالفت بھی کی ہے۔ پانچوں ممالک نے جوہری تخفیف اسلحہ پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اعلامیہ کے مطابق جوہری استعمال کے دوررس نتائج ہوں گے اس لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی عدم پھیلاؤ، تخفیف اسلحہ کی پاسداری کریں گے۔عالمی طاقتوں نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ ہتھیاروں کیکنٹرول کے معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری کریں گے جوہری طاقتوں میں سیکوئی دوسری ریاست کونشانہ نہیں بنائیگا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعلامیہ ایسے وقت پر جاری کیا گیا جب پی5 ممالک میں تعلقات کمزور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں