جہانگیر ترین سیاسی مشن پر کراچی پہنچ گئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شعیب مختار) جہانگیر ترین سیاسی مشن پر کراچی پہنچ گئے فاروق ستار اور پیر پگارا سے ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا آئندہ چند روز میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات متوقع. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہانگیر ترین کی جانب سے کراچی میں سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں دونوں فریقین کے مابین بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے ہیں اس ضمن میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے مستقبل میں رابطے بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے راجہ ہاؤس میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے بھی ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں میں اہم سیاسی معاملات طے پا گئے ہیں گذشتہ روز انکی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے بھی انکی رہائشگاہ پر ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کے والد کی شہادت پر تعزیت کی ہے اس ملاقات میں ان کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی سیف الرحمان، سابق منسٹر سیفرون عبدالقیوم خان، ممبر صوبائی اسمبلی ارسلان تاج، ممبر صوبائی اسمبلی عباس جعفری اور سید محمد طحہ بھی موجود تھے. سیاسی حلقوں میں منی بجٹ کی منظوری سے قبل جہانگیر ترین کے دورہ کراچی کو نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے اس بابت پر اچانک ناراض رہنما کے فعال ہونے پر حکومتی صفوں میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے آئندہ چند روز میں انکی حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے بھی ملاقات کا اندیشہ ہے.