میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارنے مدر ٹریسا مشنری کے تمام اکانٹس منجمد کردئیے

مودی سرکارنے مدر ٹریسا مشنری کے تمام اکانٹس منجمد کردئیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت نے نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے بھارت بھر میں تمام اکائونٹس منجمد کردئیے ۔ادھر مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے بھارت بر میں اپنے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکائونٹ کو آپریٹ نہ کریں کیونکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کرسمس کے موقع پر تنظیم کی درخواست اس لیے مسترد کی گئی کیونکہ وہ قانون کے تحت بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی۔دوسری جانب صدر عارف علوی نے بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکاونٹس منجمد کرنے کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ، کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ،اس سے پہلے کے دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں