قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی
شیئر کریں
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور عسکری قیادت سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دی ہے۔ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، قومی سلامتی ڈویڑن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔