میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایچ ڈی اے، ایس بی سی اے کی ملی بھگت ،حیدرآباد میں 100سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف

ایچ ڈی اے، ایس بی سی اے کی ملی بھگت ،حیدرآباد میں 100سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایس بی سی اے افسران کی ملی بھگت، حیدرآباد میں ایک سو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف، لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن اینڈ پلاننگ خالد قمبرانی اور غلام رسول جونیجو غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے سہولتکار بن گئے، پیرس گارڈن، سنگاپور سٹی، رابعہ سٹی، ثانیہ سٹی، کرن سوسائٹی، اقصٰی ٹاؤن، راشد ریزڈنسی سمیت سینکڑوں اسکیمیں جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر میں ایک سو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قاسم آباد میں سنگاپور سٹی، پیرس گارڈن، نعمت ہائوسنگ اسکیم، تعلقہ دیہی میں رابعہ سٹی, ثانیہ سٹی، کرن سوسائٹی، سجاد ولیج، وردا سٹی، گلشن شادمان، مہران انکلیو، حسن گرین ولاز، اقصٰی ٹاؤن، راشد ریزڈنسی، فاطمہ ماڈل ٹاؤن، احمد ہائوسنگ اسکیم، گلشن فاطمہ، انصاری ماڈل ٹاؤن سمیت سینکڑوں غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمیں جاری ہیں، مذکورہ اسکیموں نے حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت کسی بھی ادارے سے این او سی نہیں لی اور لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے بعد اکثر اسکیموں کے مالکان فرار ہوچکے ہیں اور کئی سال سے اسکیموں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ایچ ڈے اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن اینڈ پلاننگ خالد قمبرانی اور غلام رسول جونیجو غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے سرپرست ہیں جبکہ خالد قمبرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی کے عہدے پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق بھاری رقم کے عوض جعلی انسپیکشن کی جاتی ہے، مذکورہ افسران کے ساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے طاقتور ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی اور قاسم آباد عرس ڈاوچ بھی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے مرکزی سہولتکار ہیں اور عرس ڈاوچ گزشتہ 10 سال سے قاسم و دیہی تحصیل کے سیاہ و سفید کا مالک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں