کورونا فنڈز ،سندھ میں بے ضابطگی، غلط استعمال کی شکایات
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ میں کورونا فنڈز میں مبینہ بیضابطگی دیکھنے میں آئیں۔ فنڈز کے غلط استعمال کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔وزیراعلی انسپکشن انکوائریز ٹیم نے کورونا فنڈز میں مبینہ کرپشن کی رپورٹ مرادعلی شاہ کو ارسال کر دی۔ سندھ کورونا فنڈز میں 202 ملین روپے کے غیر تصدیق شدہ اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دنبہ گوٹھ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کے قیام کے لئے 300 ملین روپے کورونا فنڈز سے جاری ہوئے لیکن صرف 99 ملین روپے کے اخراجات کی تصدیق ہو سکی۔ ٹھٹھہ سجاول میں کورونا ایچ ڈی یو ، سی سی یو کے لئے 101 ملین روپے جاری ہوئے۔ ٹھٹھہ سجاول میں وینٹی لیٹرز خریدے گئے لیکن استعمال نہیں ہوئے۔ وزیراعلی سندھ انسپیکشن انکوائریز ٹیم نے بیضابطگیوں پر کارروائی کی سفارش کر دی۔