میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آفاق احمد کاجنوبی صوبہ سندھ تحریک شروع کرنے کا اعلان

آفاق احمد کاجنوبی صوبہ سندھ تحریک شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے مظالم کیخلاف آج یہ لوگ یہاں جمع ہیں، مہاجر قوم آج بھی منظم اورمتحد ہے، مہاجر کا لفظ زبان سے نکلتے ہی خون میں جوش پیدا ہوتا ہے، یہی جوش جب دشمن کے سامنے آتا ہے تواس پر خوف طاری ہو جاتا ہے، شہر میں بڑے عرصے بعد مہاجر پرچموں کی بہار آئی ہے، مہاجر قوم کے ساتھ پاکستان بنتے ہی ظلم شروع ہو گئے تھے، بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا، یو پی اور دلی میں پاکستان نہیں بننا تھا پھر بھی وہاں کے مسلمان پاکستان کی جدوجہد میں شامل رہے، پاکستان ہم نے بنایا تھا اور ہم اپنے ملک میں آئے تھے کسی کے صوبے میں نہیں، آج ہمیں کہا جاتا ہے پاکستانی بنو، ہم پاکستان بننے سے پہلے ہی پاکستانی تھے تم ہمارے بزرگوں کے بنائے ملک میں رہتے ہو، اسی مہینے میں مشرقی پاکستان الگ ہوا تھا ، وہاں آج بھہ ہمارے بھائی ریڈکراس کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں، پاکستان کا جھنڈا لگا کر کیمپ میں رہ رہے ہیں لیکن بنگلہ دیش کو تسلیم نہیںکرتے، ہمارے فنڈ سے شوکت خانم اسپتال بن سکتا ہے تو نحصورین پاکستان واپس کیوں نہیں آ سکتے، وفاقی حکومت محصورین پاکستان کو پاسپورٹ جاری کرے ان کے تمام اخراجات مہاجر قوم برداشت کرے گی۔ البدر اور الشمس بنانے والے محصورین مشرقی پاکستان کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے، کے الیکٹرک والے اوور بلنگ کر رہے ہیں لیکن بل صحیح کرانے جائو تو قسط بنا کر دے دیتے ہیں۔کنڈے لگانے والے افراد کا کنیکشن نہیں کاٹ سکتے اور ہمارا بل صحیح نہیں کرتا، مہاجروں کے بجلی کے کنکشن نہیں کاٹ سکتے، رات کو جو آئیں تصویر لینے تو انہیں روکو، مہاجر عوام کی صلاحتیوں کو ختم کیا گیا، کوٹہ سسٹم کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا گیا، کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہئے، مہاجر قوم کوٹہ سسٹم کو نہیں مانتی، کوٹہ سسٹم سے مہاجروں کا روزگار اور تعلیم چھینا جارہا ہے۔آفاق احمد کے اسٹیج پر آنے سے پہلے شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ، نوجوانوں نے نعرے لگائے، آفاق احمد نے تمام میڈیا نمائندوں کو اسٹیج پر بلا لیا اور جلسے میں شامل عوام کو دکھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں