میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات، ہنگامہ آرائی میں ملوث حکومتی عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات، ہنگامہ آرائی میں ملوث حکومتی عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پشاور الیکشن میں ہنگامہ آرائی میں ملوث حکومتی عہدیداران کیخلاف کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن میں سٹی کونسل پشاور کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والا آزاد امیدوار ارشد علی پیش ہو گیا جس کا کہنا ہے کہ مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے، تو میں بھی شامل ہو گیا۔جمعرات کو کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آر او نے جس شخص کو گرفتار کرایا اسے باہر جا کر ایس ایچ او نے چھوڑ دیا۔انہوں نے آزادامیدوار ارشد علی سے استفسار کیا کہ آپ نے ہنگامہ کیوں کیا کہ گرفتار کرانا پڑ گیا؟ ۔ارشد علی نے بتایا کہ میں تو جیت رہا تھا، کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی، مجھے کسی نے گرفتار نہیں کیا، پولنگ اسٹیشن پہنچا تو مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے، میں بھی شامل ہو گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ ہنگامے میں شامل ہوئے اور فائرنگ بھی کر دی، ریٹرننگ افسر کو موقع پر ہی سزا دینی چاہیے تھی، آپ نے یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کے لیے الیکشن بھول جائیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر شاہ محمد نے استفسار کیا کہ آپ نے کچھ نہیں کیا تو قبل از گرفتاری ضمانت کیوں کرا رہے ہیں؟۔اسپیشل سیکرٹری نے کمیشن کو بتایا کہ ارشد علی کے خلاف کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں