میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ‘جتوئی خاندان پارٹی سے پھر روٹھ گیا

پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ‘جتوئی خاندان پارٹی سے پھر روٹھ گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، جتوئی خاندان پارٹی سے ایک بار پھر روٹھ گیا، قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پرسابق وزیر اعلیٰ سندھ نے راہیں جدا کرلیں، آئند چند روز میں اپنی سابقہ جماعت بحال کرنے سے متعلق کنونشن بلائیں گے جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت علی جتوئی ایک مرتبہ پھر پارٹی سے ناراض ہو چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور سندھ کی سیاست میں مخصوص شخصیات کی اجارہ داری بتائی جاتی ہے، گزشتہ روز ان کی جانب سے جتوئی ہاؤس میں قریبی دوستوں سے ملاقات میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آ ئی میں ضم کی جانے والی اپنی جماعت عوامی اتحاد پارٹی کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں ان کی جانب سے ممکنہ طور پرپی ٹی آ ئی سے بغاوت کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے لیاقت علی جتوئی کی جانب سے چند ماہ قبل ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر پارٹی قیادت پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا،جبکہ گورنر سندھ عمران اسما عیل کی تبدیلی سے متعلق بھی ان کے گروپ کامطالبہ سامنے آ یا تھا انہیں سندھ اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بھی متعدد شکایتیں ہیں تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر تین ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ کراچی پر ان سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا تھا جس کے بعدبھی ان کے پارٹی سے جاری اختلافات تاحال دور نہیں ہو سکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں