اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالنے کو تیار ہے ،شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، اپوزیشن پھر دھاندلی دھاندلی کا شور کریگی،23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوگی، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون اپوزیشن کو ہاتھ میں نہیں لے گا،ہسپتال، نالہ لئی اور رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہوں گے، سوا 500 ارب کا ماں بچہ ہسپتال کا منصوبہ ہے، ہمارے شہر کے منصوبوں کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جا رہے ہیں، ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے، سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں، پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ماں بچہ ہسپتال پہنچے اور تعمیراتی کام کا جایزہ لیا جبکہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے،فورسز کی جنگی مشین جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں،اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں، وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔