میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم ٹی ٹی پی کاجنگ بندی ختم کرنے کااعلان

کالعدم ٹی ٹی پی کاجنگ بندی ختم کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ان فیصلوں پرعمل درآمد نہیں کیا جن پراتفاق ہوا تھا۔بی بی سی کے مطابق گذشتہ رات کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے میڈیا کو جاری پیغام میں جنگ بندی ختم کرنے کے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ’حکومت پاکستان کی جانب سے اس ایک ماہ میں مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئیں اس لیے جنگ بندی جاری رکھنا اب ممکن نہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اس معاملے پر خاموش ہیں،جبکہ طالبان سے مذاکرات اور جنگ بندی کی اطلاع انہوں نے ہی میڈیا کو دی تھی۔ادھرغیرملکی میڈیاکے مطابق افغان طالبان نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستا ن ہماری تحریک کاحصہ نہیں تھی اورکالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پرتوجہ دے ،سوشل میڈیاپرچلنے والی ویڈیومیں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نورولی محسودکواسلامی امارات افغانستا ن کاحصہ ہونے کادعوی کرتے دیکھاجاسکتاہے تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردیدکی افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے غیرملکی میڈیاکوبتایاکہ وہ ایک تنظیم کے طورپراسلامی امارات افغانستان کاحصہ نہیں اورنہ ہی ہمارے اہداف ایک جیسے ہیں،انھوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کومشورہ دیاکہ وہ اپنے ملک میں امن واستحکام پرتوجہ دیں تاکہ خطے اورپاکستان میں دشمنوں کی مداخلت کے کسی امکان کوختم کیاجاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں