اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ
شیئر کریں
پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی ہسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے، جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔محکمہ صحت سندھ نے انکشاف کیا کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہ میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق چاروں افراد کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔