میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ان ہائوس تبدیلی کاآپشن موجودہے،شہبازشریف

ان ہائوس تبدیلی کاآپشن موجودہے،شہبازشریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ،،اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی ہتھیار بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم کے چھ دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں بحث ہو گی اور ٹھوس فیصلے ہوں گے، ہمارے پاس ان ہائوس تبدیلی کا آپشن ہے اور اس پر مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے مناسب وقت پر بتائیں گے، ہم مہنگائی مارچ نکالیں گے او رحکومت کو ناکوںچنے چبوائیں گے ،حکومت نے معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے ، ملک جن حالات سے دوچار ہے اسے اس سے نکالنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے سر شرم سے جھک گئے ہیں، حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے اور قانون کے مطاق قرار واقعی سزا دے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعا ت ہوئے تو اسے سیاسی رنگ دیا گیا لیکن ہم نے نہ صرف اس واقعہ کے اوپر بلکہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے کسی واقعہ کو کبھی سیاسی رنگ نہیں دیا اور نہ کسی کو ایسا کرنا چاہیے ۔ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیںاور امید کی جانی چاہیے کہ جو بھی اس بھی ملوث پائے گئے ہیں انہیںقانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قومیں جو فاشسٹ غلطیاں کرتی ہیں بلنڈر کرتی ہیں وہ اپنی آزادی کو گنوا بیٹھتی ہیں ، جب قومیںمعاشی طو رپر تباہ ہوتی ہے توان کو پھر بچانے والا کوئی نہیںہوتا۔ پاکستان کے اندر آج جو معاشی صورتحال ہے وہ بد قسمتی سے انتہائی خراب ہے او راس وقت عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ،یہ معاشی تباہی اگر تیزی سے جاری رہی اور اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیاتو خدانخواستہ پاکستان کو خطر ات لا حق ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سالوںمیں جو بلنڈرز کئے ہیں ان سے تباہی پھیلی ہے ،مہنگائی ،افراط زر او ربیروزگار ی کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ کورونا سے پہلے آ جائیں تو اس وقت ان کی کارکردگی کیا تھی ؟، مارچ 2020ء سے پہلے ان کی کارکردگی دیکھ لیں وہ بھی قوم کے سامنے ہے ، کورونا نے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے ، پوری دنیا میں یقینا مہنگائی آئی ہے لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں