میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوکر مہنگائی بڑھتی ہے،عمران خان

اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوکر مہنگائی بڑھتی ہے،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا، پٹرول سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ پر قابو پانے اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، سمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روم تھام کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شیخ رشید ، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، اسد عمر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبد الرزاق داد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، چیئر مین ایف بی آر اور سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی آے نے ڈالر کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں، بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے، پٹرول کی سمگلنگ کو روکنے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن میں کامیابی حاصل ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے گندم، یوریا، چینی، آٹا، پٹرول سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ پر قابو پانے اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے کہاکہ سمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے،سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں فرق سمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔ سمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں