میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان نے افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اہم اجلاس منعقد کیا ۔ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے واقف کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے سینکڑوں امدادی کارکن انخلا کرچکے ہیں اور ایسی صورتحال میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم بہت بڑا چیلنج ہوگی۔افغان ماہرین کی رائے بھی تجربہ کار امدادی کارکنوں کی کمی کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی گئی امدادی رقوم کا درست استعمال اور ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل ایک مشکل ہدف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں