میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مختیارکارسٹی ابوبکر سدھایو کی خدمات واپس کردیں

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مختیارکارسٹی ابوبکر سدھایو کی خدمات واپس کردیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کا بڑا ایکشن، ضلع انتظامیہ نے مختیارکارسٹی کے خدمات واپس کردیں، چارج مختیارکار ہیڈکوارٹر کے حوالے، ابوبکر سدھایو کو کرپشن و لینڈ مافیا کے سہولتکاری کے سنگین الزامات کا سامنا ہے، عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کی، محکمہ روینیو نے ابوبکر سدھایو کو مختیارکار شکارپور مقرر کردیا، تفصیلات کے مطابق کرپشن اور لینڈ مافیا کی سہولت کاری کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے مختیارکار سٹی کی خدمات واپس کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے مختیارکار سٹی ابوبکر سدھایو کی خدمات محکمہ روینیو کو واپس کردی ہیں جبکہ مختیارکار سٹی کا چارج اگلے حکم تک مختیارکار ہیڈکوارٹر کے حوالے کردی گئی ہیں، عوامی شکایات اور کرپشن کی سنگین الزامات کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے چیف سیکریٹری سندھ کو لیٹر لکھ کر ابوبکر سدھایو کو مختیارکار سٹی کے عھدے سے ہٹا کر فیلڈ پوسٹنگ نہ دینے کی سفارش کی تھی واضع رہے کہ مختیارکار سٹی کو خدمات ضلع انتظامیہ کے واپس کرنے کے بعد محکمہ روینیو نے ابوبکر سدھایو کو مختیارکار شکارپور مقرر کردیا ہے،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں