تنخواہوں ،پنشن کی عدم ادائیگی، واسا ملازمین ،ایم ڈی میں تناؤ بڑھ گیا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی، واسا ملازمین اور ایم ڈی واسا میں تناؤ بڑھ گیا، حسین آباد اور جی آر او تھانے پر واسا افسران کی مدعیت میں 7 ملازمین پر مقدمہ درج، مطالبات کی منظوری تک روزانہ دو گھنٹے پمپنگ اسٹیشنز اور فلٹر پلانٹ بند رکھے گیں، پیر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا عبدالقیوم بھٹی، تفصیلات کے مطابق واسا ملازمین اور ایم ڈی واسا میں تناؤ شدت اختیار کر چکا ہے، واسا ملازمین 11 ماہ سے تنخواہوں و پینشن کی عدم ادائیگی اور 25 ہزار تنخواہ نہ کرنے پر ایک ہفتے سے احتجاج پر ہیں جبکہ سی بی اے یونین کے احتجاج پر روزانہ لطیف آباد سات نمبر پمپنگ اسٹیشن، پونے 7 سب وے، حسین آباد گدو سب وے، پی ایس ون قاسم آباد پمپنگ اسٹیشن اور ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ دو گھنٹے بند کرکے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب حیسکو افسران ایس ڈی او تنویر قریشی اور ایس ڈی او کاشف غوری کی مدعیت میں پمپنگ اسٹیشن بند کرنے کے الزام میں تھانہ حسین آباد اور تھانہ جی آر کالونی پر سی بی اے کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی، اعجاز حسین، حمید پٹھان، محمد رحیم کھوسو، جاوید، نیاز چانڈیو اور شبیر احمد پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، دوسری جانب روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے ملازم یونین کے رہنما عبدالقیوم بھٹی نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے مقدمے درج کروائے ہیں لیکن وہ مقدمات سے نہیں ڈرتے، مطالبات کی منظوری تک روزانہ دو گھنٹے پمپنگ اسٹیشنز اور فلٹر پلانٹ بند رہے گا، پیر پو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا.