کراچی میں گیس کا بحران، 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
شیئر کریں
سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سی این جی اسٹیشنزکو آج(اتوار)صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے سے24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بندش کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایس ایس جی سی کے دعوے برعکس کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش اور کم پریشر معمول بن گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں یومیہ 6 سے 8 گھنٹے کی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موسم سرمامیں گھروں میں بلا تعطل گیس سپلائی یقینی بنائے۔ گھریلوصارفین کوگیس کی بندش کاسامنا ہے،کھانے پینے کی اشیاء تیارکرنے میں خواتین مشکلات کاشکارہیں۔موسم کچھ ٹھنڈاہواتوچولہے ٹھنڈے پڑنے لگے کیونکہ گھریلوصارفین کے استعمال میں آنے والی گیس غائب ہونے لگی۔خواتین نے بتایاکہ نہ صرف دن میں بلکہ رات کے اوقات میں بھی گیس آنے کاانتظارہوتاہے، گیس آئے توکھاناتیارہوورنہ بازارسے ہی خریدناپڑتاہے۔گھریلوصارفین کے استعمال میں آنے والی گیس کیساتھ سی این جی گیس پریشرمیں بھی کمی کی شکائت ہے۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیرتوانائی نے بیان دیاتھاکہ سردموسم میں دن میں صرف تین بارگیس میسرہوگی مگریہاں معمولی ٹھنڈنے ہی چولہے ابھی سے ٹھنڈے کردیے ہیں۔