میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا ، جیالے گھر میں گھس کر شکست دینگے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا ، جیالے گھر میں گھس کر شکست دینگے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ تیر کمان سے نکل چکا اور عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے ، جیالے گھر میں گھس کر شکست دینگے ، وزیراعظم عمران خان ووٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کٹھ پتلی کو معاف نہیں کر سکتے ، اس سلیکٹڈ کو پکڑ کر حساب لیں گے،،موجودہ حکومت ہر ادارے پر حملہ آور ہے ،ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور پر عمل کرکے ملک کے مسائل ختم کر سکتے ہیں، ، نوجوانوں کا نام لے کر آپ کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والا 70 سالہ کھلاڑی اب بے نقاب ہو چکا ہے، اب نوجوانوں کی سیاست اور حکومت ہو گی،ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے ۔ جمعہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو وارننگ دے رہا ہوں کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے، جیالے انہیں گھر میں گھس کر شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور طالب علموں کی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے جو غریبوں کو گھر دیتی ہے، ان کے گھر مسمار نہیں کرتی،نوجوانوں کو روزگار دیتی ہے نوجوانوں سے روزگار نہیں چھینتی۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو سلیکٹ کرکے لایا جائے گا تو یہ انہیں ہی خوش کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ گاہ سے حاضرین سے سوال کیا کہ آپ کے بچوں کو ملازمتیں ملیں؟ تو حاضرین نے جواب دیا کہ نہیں ، نہیں ملیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دوسرا سوال کیا کہ آپ میں سے کسی کو گھر ملا ، جلسہ گاہ میں موجود لوگوں نے ایک زبان ہو کر جواب دیا کہ نہیں، کوئی گھر نہیں ملا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان جھوٹا شخص ہے، جھوٹے دعوے کرتا ہے۔ انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر برسر روزگار لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا، اسٹیل ملز سے بھی ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں