میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل سے بااثر قیدیوں کو لاکر تفریح کرانے کا انکشاف، تحقیقات شروع

جیل سے بااثر قیدیوں کو لاکر تفریح کرانے کا انکشاف، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: مظفر حسین عسکری) کراچی کی ماتحت عدالتوں سے پروڈکشن آرڈر جاری کراکے جیل سے بااثر قیدیوں کو باہر لاکر تفریح کرانے کا انکشاف، تحقیقات شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک حساس ادارے نے کراچی کی عدالتوں سے متعلق وزارت قانون کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سٹی کورٹ، ملیر کورٹ، بینکنگ کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ملوث بعض بااثر ملزمان جو کراچی سینٹرل جیل، ڈسٹرکٹ جیل، ملیر میں قید ہیں، ان کو عدالتی عملے سے ملی بھگت کرکے ان کے جعلی پروڈکشن آرڈر جاری کرائے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل سے باہر آکر مذکورہ بااثر ملزمان کو عدالتوں کے بجائے ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر لے جاکر تفریح کرائی جاتی ہے اور اسی دوران ان کے اہلخانہ اور دوست احباب بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور شام کو انہیں واپس جیل منتقل کردیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض عدالتی اہلکار بھاری رشوت کے عوض پروڈکشن آرڈر جاری کررہے ہیں اور اس میں انہیں ملزمان کے وکلاء کی سرپرستی بھی حاصل ہے، جبکہ دوسری جانب وزارت قانون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کی روشنی پر عمل کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے والے بدعنوان عدالتی اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مطلع کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں